کراچی، رینجرز کی کارروائی، 7خطرناک ملزمان گرفتار

بدھ 17 جنوری 2018 23:03

کراچی، رینجرز کی کارروائی، 7خطرناک ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کر لی ہے۔ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق جرائم کی بیخ کنی اور کراچی میں قائم امن کے استحکام کے لیے سندھ رینجرز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی زمان ٹائون، عوامی کالونی اور لیاری کے علاقوں میں کی گئیں، جہاں 7 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں زمان ٹائون سے ملزم محمد وقار عرف وکی کو گرفتار کیا گیا ہے جو ڈکیتی اور رہزنی سمیت مخلتف جرائم کی مختلف متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔اسی طرح عوامی کالونی سے 3 اسٹریٹ کرمنلز سیف علی، ذوہیب احمد اور احسان خان کو حراست میں لے کر اسلحہ سمیت مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں خفیہ اطلاعات پر زمان ٹائون سے 2 ملزمان مٹھل علی اور عباس کو چھینی ہوئی گاڑیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے جو ملک میں گاڑیاں چھیننے اور ان کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے کارندے تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق زمان ٹائون سے ہی ایک منشیات فروش کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے منشیات سمیت دیگر نشہ آور اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے ایف آئی اے، انسداد منشیات فورس اور متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :