Live Updates

طاہر القادری نے عمران خان کی جانب سے کیا گیا دھرنا ختم نہ کرنے کا مطالبہ رد کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 17 جنوری 2018 21:36

طاہر القادری نے عمران خان کی جانب سے کیا گیا دھرنا ختم نہ کرنے کا مطالبہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) طاہر القادری نے عمران خان کی جانب سے کیا گیا دھرنا ختم نہ کرنے کا مطالبہ رد کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ دھرنے سے دھواں دار خطاب کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دھرنا کسی صورت ختم نہ کریں ورنہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف کبھی بھی نہیں دلوایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے مطالبے پر طاہر القادری نے بھی مختصر جوابی خطاب کیا۔ طاہر القادری نے عمران خان کی جانب سے کیا گیا دھرنا ختم نہ کرنے کا مطالبہ رد کردیا۔ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ چاہیں تو حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں، تاہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں لیا جائے۔ اب جو بھی فیصلہ ہوگا وہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوگا۔ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات