پشاور،سینیٹر سراج الحق کل شبقدرپارک چار سدہ میںجلسہ عام سے خطاب کریں گے

بدھ 17 جنوری 2018 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ۹۱ جنوری جمعہ کے روز شبقدرپارک چار سدہ میں دوپہر2بجے ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے شمولیتی جلسہ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے اہم شخصیات ، ناظمین ، کونسلران اور علما ء کرام کی ایک بڑی تعداد جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرے گی جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق اپنی جائے پیدائش میرزو کلے شبقدر کا خصوصی دورہ بھی کریں گے اور وہاں اس سکول کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی وہ اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ ایک نشست بھی کریں گے جلسہ عام سے سراج الحق کے علاوہ صوبائی امیر مشتاق احمد خان ، ممتاز عالم دین مفتی امتیاز ، جماعت اسلامی ضلع چار سدہ کے امیر ریاض خان اور ملک بخت محمد بھی خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :