Live Updates

آپ چلیں ہم بھی آپ کے پیچھے پیچھے آ رہے ہیں

شیخ رشید کے استعفے کے بعد عمران خان نے بھی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اشارہ دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 21:31

آپ چلیں ہم بھی آپ کے پیچھے پیچھے آ رہے ہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جنوری2018ء ) : شیخ رشید کے استعفے کے بعد عمران خان نے بھی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اشارہ دے دیا۔اس موقع پر شیخ رشید کے استعفے پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شیخ صاحب آپ چلیں ہم بھی آپ کے پیچھے پیچھے آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے مال روڈ پر جاری اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے دھواں دار خطاب کیا گیا ہے۔ خطاب کے دوران شیخ رشید نے قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ ایسی قومی اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں جس میں چور اور لٹیرے بیٹھے ہوں۔ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھی استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔شیخ رشید کے مشورے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب آپ کے مشورے کو میں نے سن لیا ہے اور ہم اس پر غور کریں گے۔عمران خان نے استعفوں کا اشارہ دیتے ہوئے شیخ رشید سے کہا کہ شیخ صاحب آپ چلیں ہم بھی آپ کے پیچھے پیچھے آ رہے ہیں۔
آپ چلیں ہم بھی آپ کے پیچھے پیچھے آ رہے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :