پشاور، پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیا

بدھ 17 جنوری 2018 22:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیاہے جو 29 ۔جنوری سے 2 ۔فروری 2018 تک منعقد کئے جائیںگے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد/ خاتون لیکچرر / سبجیکٹ سپیشلسٹ اکنامکس(بی ایس۔17) (تمام کوٹہ )، مرد/ خاتون لیکچر کامرس( بی ایس ۔17 ۔

تمام کوٹہ) اور مرد/ خاتون لیکچرر سبجیکٹ سپیشلسٹ کیمسٹری بی ایس۔17 (تمام کوٹہ) کے تحریری امتحانات 29 جنوری 2018 کوصبح کے اوقات میں جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد / خاتون لیکچرر اسلامیات(بی ایس۔17۔تمام کوٹہ) ،محکمہ خزانہ میںسب اکاؤنٹنٹ (B-14) ،محکمہ جنگلات میں سینئر آڈیٹر (BS-16) ،محکمہ بلدیات میںاکاؤنٹنٹ (BS-11) اوراکاونٹنٹس آفیسر (BS-17) کی پوسٹوں کے لئے مذکورہ ٹیسٹ 29 ۔

(جاری ہے)

جنوری 2018 کو شام کے اوقات میںمنعقد کئے جائیںگے۔ اسی طرح محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں ہیڈ ماسٹر(بی ایس۔17) اور محکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ تحصیل آفیسر ( بی ایس۔11) کی پوسٹوں کیلئے تحریری امتحان 30جنوری2018کو صبح کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ سی اینڈ ڈبلیو / آبپاشی اورمحکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے محکموں میں سب انجینئر سول(BS-11) کے مذکورہ ٹیسٹ 30۔

جنوری 2018 کو شام کے اوقات اورمحکمہ بلدیات میںتحصیل میونسپل آفیسر (BS-17)کے تحریری ٹیسٹ 31 جنوری 2018 کو صبح او ر شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیںگے۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس میںآفس اسسٹنٹ (BPS-16) کے مذکورہ ٹیسٹ یکم فروری کو صبح کے اوقات میں جبکہ محکمہ اطلاعات میں کمپیوٹر آپریٹر (بی ایس۔16) اوراسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ (BPS-16) کی پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ یکم فروری 2018 کوشام کے اوقات میں اور محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میںآفس اسسٹنٹ(BPS-16) جبکہ محکمہ کھیل میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر(بی ایس۔

16) کی پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ بالترتیب صبح اورشام کی نشستوں میں لئے جائیںگے۔امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات www.kppsc.gov.pk پر ظاہر کی جائیں گی۔تمام امیدوار اپنے رول نمبرز کے ساتھ متعلقہ امتحانی مراکز سے متعلق کال لیٹرز‘ امتحان/ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے مذکورہ ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔کسی امیدوار کو انفرادی طور پر داخلہ لیٹر/رول نمبر سلپ جاری یا بذریعہ ڈاک ارسال نہیں کی جائے گی اگر کسی امیدوار کو اپنے امتحان /ٹیسٹ سے متعلق ویب سائٹ ‘ ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اپنے کال لیٹر سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہوں تو وہ امتحان سے پہلے کمپیوٹر سیکشن سے ٹیلی فون نمبر091-9212976 سے اس سلسلے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے جبکہ امتحانی ہال میں موبائل فون یا دیگر الیکٹرانکس اشیاء لانے پر سختی سے پابندی ہے۔

امتحانی مراکز کی تبدیلی کی کسی صورت اجازت نہیں ہو گی۔اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :