وزیراعلیٰ سندھ کی آبائی گائوں سہون آمد، والدین کی قبروں پر حاضری دی

بدھ 17 جنوری 2018 22:53

وزیراعلیٰ سندھ کی آبائی گائوں سہون آمد، والدین کی قبروں پر حاضری ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بدھ کو اپنے ایک روزہ مختصر دورے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی سے سہون ایئر پورٹ پہنچے جہاں پر پیپلزپارٹی کے ضلع جامشورو کے صدر سید آصف علی شاہ ،سردار سکندر راہو پوٹو ،ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین مصطفی ،ایس ایس پی جامشورو سید عرفان علی بہادر کے علاوہ پیپلزپارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا بعد میں وزیراعلیٰ سندھ شہباز ایئرپورٹ سے سیدھے اپنے گائوں واھڑ میں اپنے آبائی قبرستان میں جاکر اپنے والد اور والدہ کی مزاروں پر حاضر دی اوران کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ پڑھی بعد میں وزیراعلیٰ سندھ نے واھڑ میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے والد کی 8ویں برسی کے موقع ان کے ایثال ثواب کیلئے منعقد کی گئی قرآن خوانی میں شرکت کی اور دعا کی بعد میں وہ شہباز ایئرپورٹ سے بدین کے لیے روانہ ہوگئے۔

#

متعلقہ عنوان :