واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی میں تعطل، کراچی کو 35 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا گیا

بدھ 17 جنوری 2018 22:53

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی میں تعطل کے باعث کراچی کو 35 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب 3:15 پر کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے فیز ٹو کے 4 پمپوں سے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، بجلی منقطع ہوتے ہی پمپنگ اسٹیشن پر تعینات واٹربورڈ کے اسٹاف نے کے الیکٹرک کو بجلی کی بندش سے آگاہ کیا جبکہ اطلاع ملتے ہی واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر انتخاب راجپوت بھی دھابیجی پہنچ گئے اور کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کیا ،کے الیکٹرک حکام کے مطابق سب اسٹیشن کی ٹرالی میں خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا تھا جسے دور کر کے صبح 9:15 بجے بجلی بحال کی گئی ،اس دوران فیز ٹو کے 4 پمپس بند ہونے کی باعث کراچی کو 35 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

#

متعلقہ عنوان :