بنیادی صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنر سندھ
معاشی ترقی و خوشحالی سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مد د ملتی ہے ، اسپتالوں میں ادویا ت ، ایکسرے ، لیبارٹری ، ٹیسٹ اور طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے، علی محمد کو علاج کے لئے مالی مدد کا چیک دیتے وقت گفتگو
بدھ 17 جنوری 2018 22:53
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے علی محمد کو علاج کے لئے مالی مدد کا چیک دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقداما ت اٹھائے جار ہے ہیں اس ضمن میں اسپتالوں میں ادویا ت ، ایکسرے ، لیبارٹری ، ٹیسٹ اور طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
دریں اثناء گورنر سندھ محمد زبیر نے پریس کلب جاتی کے صدر عبد الرزاق لوہانہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی امیر حیدر شیرازی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے قیام اور تسلسل میں میڈیاکا کردار ناقابل فراموش ہے ،جمہوریت کے لئے جدوجہد میں صحافیوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن حق بات کہنے پر سمجھوتہ نہ کیا ، صحافت کی ان خدما ت کو جمہوریت پسند افراد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافت آزاد انہ ماحول میں فعال کردار ادا کررہی ہے جبکہ موجودہ حکومت بھی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے کیونکہ صحافت کے فعال کردار سے ہی معاشرتی و سماجی ترقی میں مدد مل رہی ہے۔ #مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.