نواز شریف پوچھتا ہے کیوں نکالا گیا، میں بتانا چاہتا ہو کرپشن، کی بددیانتی اور ان کے جھوٹ کی وجہ سے نکالا گیا،ر قمر الزمان کائرہ

شریف برادران کو جمہوریت اور ملک سے سروکار نہیں انہیں صرف اپنے مفادات سے غرض ہے، یہی وجہ ہے پاکستان میں جمہوریت کو نواز شریف سے خطرہ ہے شریف برادران کی جمہوریت کو اپنے اقتدار کی سیڑھی کے لئے استعمال کرتے ہیں، آج ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے کہنے پر اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ آج ہم نے سانحہ ماڈل ٹائون اور سانحہ قصور کے مظلوم خاندانوں کو انصاف دلانا ہے اور جب ہم استعفیٰ لینے آئیں گے تو انشاء اللہ استعفیٰ لے کر رہیں گے، متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ سے خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 22:51

نواز شریف پوچھتا ہے کیوں نکالا گیا، میں بتانا چاہتا ہو کرپشن، کی بددیانتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پوچھتا ہے کہ اسے کیوں نکالا گیا، آج میں بتانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کو ان کی کرپشن، ان کی بددیانتی اور ان کے جھوٹ کی وجہ سے نکالا گیا، انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو جمہوریت اور ملک سے سروکار نہیں انہیں صرف اپنے مفادات سے غرض ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو نواز شریف سے خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی جمہوریت کو اپنے اقتدار کی سیڑھی کے لئے استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج ہم پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے کہنے پر اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ آج ہم نے سانحہ ماڈل ٹائون اور سانحہ قصور کے مظلوم خاندانوں کو انصاف دلانا ہے اور جب ہم استعفیٰ لینے آئیں گے تو انشاء اللہ استعفیٰ لے کر رہیں گے،فیصل چوک میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ سے خطاب میں انہوں نے شریف برادران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس سازش کا کھیل کھیل رہی ہیں، لیکن وہ سازش اور سازش کرنے والوں کی نشاندہی نہیں کر رہے، نواز شریف اور شہباز شریف جو ایجنسیوں کی گود میں بیٹھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دو نمبر دولت اور سیاست ایجنسیوں کی وجہ سے کر رہا ہے مگر آج ہم اکٹھے ہو کر جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کے لئے آگے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت شریف خاندان اور لوئی ہوئی رقم کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، آپ کبھی عدلیہ کو گالیاں دیتے ہیں کبھی اداروں کو لیکن ہمارے ہوتے ہوئے جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آج سارے پنجاب کے عوام آپ سے کیوں خفا ہیں، نواز شریف کو ہم نے پوچھنا ہے کہ ملک میں غریبوں کو فیکٹریوں سے کیوں نکالا، کسانوں کو روزگار کیوں نہ دیا اور اپنے کاربوار کو کیسے چمکایا ہے، قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ آج وہ دور نہیں کہ کسی جسٹس کو فون کال کر کے فیصلہ کروا لیا جائے، نواز شریف کہتے ہیں کہ وہ نظریاتی ہو گئے ہیں مگر آج کل ان پر مجیب الرحمان کا دور جاگ اٹھا ہے، حالانکہ مجیب الرحمن ایک محب وطن تھا۔