باپ بیٹا پہلے گھر میں فیصلہ کرلیں خواجہ آصف

اپنے دور حکومت میں جو اپنی بی بی کے قاتلوںکو نہ پکڑ سکا، آج وہ اوروں کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے جلسے کر رہے ہیں،بیان

بدھ 17 جنوری 2018 22:51

باپ بیٹا پہلے گھر میں فیصلہ کرلیں خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں جو اپنی بی بی کے قاتلوںکو نہ پکڑ سکا، آج وہ اوروں کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے جلسے کر رہے ہیں۔ باپ بیٹا پہلے گھر میں فیصلہ کرلیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز حکومت کے خلاف اپوزیشن کے جلسے میں آصف علی زرداری کے خطاب پر سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اپنی بیوی کے قاتل اپنی وفاقی و صوبائی حکومتوںمیں رہنے کے باوجود نہ پکڑ سکے آج وہ اوروں کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے جلسے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلاول جسے بی بی کا قاتل کہتے ہیں آصف علی زرداری اس کو صدر رکھنے پر مصر تھے اور ایوان صدر سے اپسی پر گارڈ آف آنر دیا تھا، باپ بیٹا پہلے گھر میں فیصلہ کرلیں کن قاتلوں کو گرفتار کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :