Live Updates

شیخ رشید نے عمران خان کو بھی مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 21:16

شیخ رشید نے عمران خان کو بھی مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی سے استعفے کے اعلان کے بعد عمران خان کو بھی مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔فصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے مال روڈ پر جاری اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے دھواں دار خطاب کیا گیا ہے۔

خطاب کے دوران شیخ رشید نے قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ ایسی قومی اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں جس میں چور اور لٹیرے بیٹھے ہوں۔اس موقع پر شیخ رشید نے عمران خان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی وقومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :