مال روڈ پر احتجاجی جلسے کرنے والے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، حنیف عباسی

مسلم لیگ (ن) پاکستان کو حقیقی معنوں میںپرامن اور ترقی یافتہ پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہے ملک کو قومی یکجہتی کی ضروت ہی؛ قوم کو جذباتی نعروں سے بہلانے والے ناکام ہونگی؛جون 2018میں 5000میگا واٹ اضا فی بجلی ہو گی وقارالنساء کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطا ب

بدھ 17 جنوری 2018 22:42

مال روڈ پر احتجاجی جلسے کرنے والے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، حنیف عباسی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) چیئرمین پنجاب سپورٹس سٹیر نگ کمیٹی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت قومی یکجہتی کی شدید ضرورت ہے کیونکہ ایک طر ف امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی دھمکیاں اور دوسری طرف پاک سرزمین کا ازلی دشمن سرحد پار سے آنکھیں دکھا رہا ہے مگر سیاسی جماعتیں مال روڈ ، لاہور پر احتجاجی جلسے اور دھرنوں پر مصروف ہیں اور یہ قوتیں قوم کو گمراہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کو حقیقی معنوں میںپرامن اور ترقی یافتہ پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہے ا ور دوسری طرف بعض سیاسی قوتیں عوام کو جذباتی نعروں سے بہلانے اورگمراہ کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں۔ان خیالات کاا ظہارانہوں نے گورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں آسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی اصغر ملک، پرنسپل کالج سائرہ مفتی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی عبد الوحید بابر، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چیئرمین پنجاب سپورٹس سٹیر نگ کمیٹی حنیف عباسی نے کہا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے مگر کچھ عناصر سیاسی گالم گلوچ ، اور الزامات کے کلچر سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور ان عناصر کو پہلے بھی عوام رد کر چکے ہیں اور آئندہ ایسے عناصر کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، بجلی کا بحران نہ صرف ختم کیا ہے بلکہ جون 2018 تک ملک میں 5000میگاواٹ اضافی بجلی بھی موجود ہو گی اور مسلم لیگ (ن) سے بڑھ کر کسی حکومت نے ماضی میں عوام کی خدمت نہیں اور کیا یہی قصور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہے اور آج پاک فوج کے بہادر جوان ملک کے دفاع کیلئے قرنیاں دے رہے ہیں پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کر تی ہے۔

متعلقہ عنوان :