Live Updates

عادی جھوٹوں مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کھل کر سامنے آ گیاہے ، سعد رفیق

آصف زرداری !آپ کے کرتوتوں نے پیپلز پارٹی سی بڑی جماعت کو تانگہ پارٹی بنا دیا ، لوٹ کے مال سے سیاسی ٹٹو خرید سکتے ہو عوام کے ووٹ نہیں،مشترکہ جلسہ میں اہل ِ لاھور کی عدم شرکت شیطانی اتحاد پر عدم اعتماد کے مترادف ہے ، قادری صاحب کی قلابازیاں ضرب المثل بن چکی ہیں ، انھوں نے ہمیشہ جمہوریت کش کردار ادا کیا ، کینیڈین شہری پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے آتے ہیں،وطن ِعزیز کو عدم ِاستحکام سے دوچار کرنیوالے غیر ملکی ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں، وفاقی وزیر ریلوے کا پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مشترکہ جلسے پرردعمل

بدھ 17 جنوری 2018 22:06

عادی جھوٹوں مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کھل کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عادی جھوٹوں مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کھل کر سامنے آ گیاہے ۔آصف زرداری !آپ کے کرتوتوں نے پیپلز پارٹی سی بڑی جماعت کو تانگہ پارٹی بنا دیا ، لوٹ کے مال سے سیاسی ٹٹو خرید سکتے ہو عوام کے ووٹ نہیں۔

مشرکہ جلسہ میں اہل ِ لاھور کی عدم شرکت شیطانی اتحاد پر عدم اعتماد کے مترادف ہے ۔سعد رفیق نے کہاکہ قادری صاحب کی قلابازیاں ضرب المثل بن چکی ہین - انھوں نے ہمیشہ جمہوریت کش کردار ادا کیا - کینیڈین شہری پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے آتے ہیں- وطن ِعزیز کو عدم ِاستحکام سے دوچار کرنیوالے غیر ملکی ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹویٹر پرپیپلزپارٹی ،تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مشترکہ جلسے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عادی جھوٹوں مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کھل کر سامنے آ گیاہے ۔

آصف زرداری !آپ کے کرتوتوں نے پیپلز پارٹی سی بڑی جماعت کو تانگہ پارٹی بنا دیا ، لوٹ کے مال سے سیاسی ٹٹو خرید سکتے ہو عوام کے ووٹ نہیں۔ مشرکہ جلسہ میں اہل ِ لاھور کی عدم شرکت شیطانی اتحاد پر عدم اعتماد کے مترادف ہے ۔سعد رفیق نے کہاکہ قادری صاحب کی قلابازیاں ضرب المثل بن چکی ہین - انھوں نے ہمیشہ جمہوریت کش کردار ادا کیا - کینیڈین شہری پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے آتے ہیں- وطن ِعزیز کو عدم ِاستحکام سے دوچار کرنیوالے غیر ملکی ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں ۔انھوںنے کہاکہ قتل کے مقدمہ کا فیصلہ چوک میں نہیں عدالت ہی میں ہوگا - تم شور مچا کر گند ڈال کر کسی کو قاتل نہیں بنا سکتے - جمہوریت کے ساتھ کو کھلواڑ ھوا تو پہلی ذمہ داری شیطانی اتحاد کی ہوگی -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات