خطہ کو درپیش جیو سٹرٹیجک چیلنجوں کے تناظر میں ملک کے استحکام اور امن کے تحفظ کیلئے بہترین حکمت عملی کی بنیاد پر سول آرمڈ فورسز کو آپریشنل سطح پر تیاری رکھنی چاہئے،
ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے، سی پیک کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے استحکام اور سلامتی کا تحفظ ضروری ہے، سول آرمڈ فورسز کو جدید تربیت، آلات اور ان کی استعداد اور صلاحیت بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی سے مزین کرنے کی ضرورت ہے، سول آرمڈ فورسز کو موجودہ سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا چاہئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا ملکی سیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے جائزہ کیلئے سول آرمڈ فورسز کی کمانڈ کانفرنس سے خطاب
بدھ 17 جنوری 2018 22:06
(جاری ہے)
اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری، پاکستان رینجرز سندھ و پنجاب، فرنٹیئر کور، گلگت بلتستان سکاؤٹس، پاکستان کوسٹ گارڈ کے کمانڈرز اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور سیکورٹی میں سول آرمڈ فورسز کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بارڈر مینجمنٹ اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے سول آرمڈ فورسز کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کو درپیش جیو سٹرٹیجک چیلنجوں کے تناظر میں ملک کے استحکام اور امن کے تحفظ کیلئے بہترین حکمت عملی کی بنیاد پر سول آرمڈ فورسز کو آپریشنل سطح پر تیاری رکھنی چاہئے، ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے، سی پیک کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے استحکام اور سلامتی کا تحفظ ضروری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سول آرمڈ فورسز کو جدید تربیت، آلات اور ان کی استعداد اور صلاحیت بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی سے مزین کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سول آرمڈ فورسز کیلئے جدید اسلحہ کی خریداری کے راستہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی تاکہ یہ فورسز دہشت گردی کی عفریت کا انسداد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سول آرمڈ فورسز امن و امان برقرار رکھنے کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر رہے ہیں‘ ان اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ہماری اندرونی سلامتی اور ہماری سرحدوں کو محفوظ بنائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سول آرمڈ فورسز کو موجودہ سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پیشرفت کے جائزہ کیلئے کمانڈ کانفرنس کا انعقاد سہ ماہی بنیادوں پر ہونا چاہئے۔ سول آرمڈ فورسز اور تمام فریقین کے درمیان رابطے مزید مؤثر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور میری ٹائم سیکورٹی کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈ نے اہم ذمہ داری سنبھالی ہے۔ وزیر داخلہ نے صوبہ میں سی پیک کے منصوبوں کو سبوتاڑ کرنے کے منصوبہ سازوں اور سازشیوں کے خلاف جنگ میں بلوچستان کی ناردرن اور سدرن فرنٹیئر کور کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مغربی سرحدوں پر ایف سی کاباڑ نصب کرنے کے لئے کردار قابل تعریف ہے جس سے ہماری سرحدیں محفوظ اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی ہو سکے گی۔ وزیر داخلہ نے سندھ رینجرز کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں اور افسران جو خیبرپختونخوا میں فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں ان کے کردار کو بھی سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا علاقہ ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے ہدایت کی جی بی سکاؤٹس کو مزید وسعت دی جائے اور نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے ذریعے اس میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے اپنے مادر وطن کی خود مختاری کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں‘پوری قوم کو ان قربانیوں پر فخر ہے۔بعد ازاں سول آرمڈ فورسز کے حکام نے وزیر داخلہ کو خطہ اور صوبوں میں بارڈر مینجمنٹ و سیکورٹی مسائل اور درکار ہتھیاروں کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.