وزیراعلیٰ سندھ کی اپنے آبائی قبرستان میں والدین کے مزاروں پر حاضری فاتحہ خوانی کی

بدھ 17 جنوری 2018 22:36

وزیراعلیٰ سندھ کی اپنے آبائی قبرستان میں والدین کے مزاروں پر حاضری ..
جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بدھ کوایک روزہ مختصر دورے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی سے سہون پہنچے، جہاں پر پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا بعد میں وزیراعلی سندھ شہباز ایئرپورٹ سے سیدھے اپنے گاوں واھڑ میں اپنے آبائی قبرستان میں جاکر اپنے والد اور والدہ کی مزارون پر حاضر دی اوران کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ پڑھی بعد میں وزیراعلی سندھ نے واھڑ میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی والدہ کی 8ویں برسی کے موقع ان کے ایثال ثواب کیلئے منعقد کی گئی قرآن خوانی میں شرکت کی اور دعا کی بعد میں وہ شہباز ایئرپورٹ سے بدین کے لیے روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر ضلع جامشورو کے صدر سید آصف علی شاہ ،سردار سکندر راہو پوٹو، ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین مصطفی، ایس ایس پی جامشورو سید عرفان علی بہادر و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :