بلاول بھٹو زرداری کارکنِ سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

بدھ 17 جنوری 2018 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی سید اعجاز شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں اعجاز شاہ بخاری کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔