مال روڈ دھرنے کے دوران صورتحال کشیدہ، ہاتھا پائی

سیکیورٹی اہکاروں نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سمیت ق لیگ کے متعدد رہنماوں کو دھرنے میں داخل ہونے سے روک دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 20:52

مال روڈ دھرنے کے دوران صورتحال کشیدہ، ہاتھا پائی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جنوری2018ء ): سیکیورٹی اہکاروں نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سمیت ق لیگ کے متعدد رہنماوں کو دھرنے میں داخل ہونے سے روک دیا۔روکنےپر ق لیگی رہنماوں اور سیکیورٹی اہلکاروں میں ہاتھا پائی سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج جاری ہے۔

اس دوران جب(ق) لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں شر کت کیلئے جلسہ گاہ مال روڈ پر آئے تو وہاں سیکورٹی اہلکاروں نے چوہدری پرویز الٰہی کے علاہ دیگر لوگوں کو اندر جانے سے روک دیا جس پر ان میں تلخ کلامی شروع ہوئی اور نوبت ہاتھ پائی تک پہنچ گئی تا ہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کر وادیا ۔