ْ ملک کے حالات اور سیاستدانوں کا رویہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے ،موجودہ صورتحال پر میر ا دل خون کے آنسو روتا ہے ، قصور میں پہلی بار ظلم نہیں ہوا وہاں واقعات کا ایک تسلسل ہے ،قصور میں آج بھی معصوم بچے اور عوام محفوظ نہیں، فاضل راہو سندھ دھرتی کے بہادر بیٹے تھے سندھ کو آج بھی ان جیسے عظیم رہنما پر فخر ہے

، راہو کی تاریخی جدجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، فاضل نے جمہوریت کی بحالی کے لیے تاریخی جنگ لڑی ضیاء کے مارشل لاء میں فاضل راہو کو شہید کردیا گیا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید فاضل راہو کی 31ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 22:21

ْ ملک کے حالات اور سیاستدانوں کا رویہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے ،موجودہ ..
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے حالات اور سیاستدانوں کا رویہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے ملک کے موجودہ حالات کو دیکھ کر میر ا دل خون آنسو روتا ہے جب قصور میں ظلم ہورہا تھا تو پولیس نے کیا کردار ادا کیا قصور میں ہمارہے بچوں پر ظلم کیا جارہا ہے ثبوت ہونے کے باوجود وحشی آج آزاد گھوم رہے ہیں، قصور میں پہلی بار ظلم نہیں ہوا وہاں واقعات کا تسلسل ہے قصور میں آج بھی معصوم بچے اور عوام محفوظ نہیں، فاضل راہو سندھ دھرتی کے بھادر بیٹے تھے سندھ کو آج بھی فاضل راہو جیسے عظیم رہنما پر فخر ہے فاضل راہو کی تاریخی جدجہد اور لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں فاضل راہو نے جمہوریت کی بحالی کے لیے تاریخی جنگ لڑی ضیاء کے مارشل لاء میں فاضل راہو کو شہید کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو گولارچی کے قریب راہوکی میں شہید فاضل راہو کی 31ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں کہ انہوں مزید کہا کہ جب ملک کے حالات اور سیاستدانوں کا رویہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے ملک کے موجودہ حالات کو دیکھ کر میر ا دل خون آنسو روتا ہے جب قصور میں ظلم ہورہا تھا تو پولیس نے کیا کردار ادا کیا قصور میں ہمارہے بچوں پر ظلم کیا جارہا ہے ثبوت ہونے کے باوجود وحشی آج آزاد گھوم رہے ہیں قصور میں پہلی بار ظلم نہیں ہوا وہاں واقعات کا تسلسل ہے قصور میں آج بھی معصوم بچے اور عوام محفوظ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام سے خون کا بدلہ لے رہے ہیں کبھی ماڈل ٹائون کبھی قصور میںپر امن احتجاج کرنے والے نہتے عوام پرگولیاں چلائی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ بڑے میاں کہتے ہیں مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہیں کرو چھوٹے میاں کہتے ہیںمنہ بند رکھو میاں نواز شریف گلی گلی میں شور مچاررہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا گیا ہے میاں صاحب کواس کا جواب اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے پوچھنا چاہیے کہ مجھے نا اہل قرار دیدیا گیا اور چھوٹے میاں کو حدیبیہ کیس کلین چٹ دی گئی انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کو اپنے گھر سے ہی منہ کی لگی ہے سے انہوں مزید کہا کہ ایک لاڈلا بار بار یہ کہتا ہے کہ یہ اثاثے میرے ہیں لیکن عدالت کہتی ہے اثاثے آپ کے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے نہ ملک سنبھا لا گیا نا خا رجہ پا لیسی سنبھالی گئی نا بلوچستان، نا گلگت بلتستان سنبھا لا گیا اب تو میا ں صا حب سے اپنا بھا ئی بھی نہیں سنبھا لا جا رہا ہے بڑے میاں اور چھوٹے میاں کے بیانات میں تضاد ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے پاکستان کو نواز شریف اور عمران خان کے رحم کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا نعرے لگاتے لگاتے تحریک انصاف خود تبدیل ہوگئی میاں یاد رکھیں قوم اب آپ کے دہوکے میں نہیں آئے گی میاں صاحب نے خود کے لیئے انصاف کی تحریک کا سوشا چھوڑدیا ہے لیکن میں ان سے پو چھتا ہو ں کے قصور اور ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف کون دیگا۔

بلاول بھٹو نے وفاقی حکو مت پر الزام عائد کرتے ہو ئے کہا کے وفاق نے ہمیشہ سندھ کے ساتھ پا نی کی تقسیم میںزیا دتی کی ہے اور و مزید کہا کہ نواز شریف نے تھرپارکر میں دو ارب کے پیکیج کا اعلان تو کیا مگر آج تک ایک رو پیہ بھی جا ری نہیں کیا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے مو رو ثی موروثی سیاست کی مخالفت کرنے والے عمران خان نے اپنی قریبی جھانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد اس کے بیٹے کو اس کا سیاسی وارث بنادیا ہے ا س موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پا رٹی کے صو بائی صدر نثار احمد کھو ڑو، محمد اسماعیل راہو و دیگر نے خطاب کیا ۔