․ مردان میں 3معصوم بچیوں کا جنسی زیادتی کے بعد قتل گھنائونے جرائم ہیں ، مجرموں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دی جائیں

بلاول بھٹو زرداری کی مردان میں 4سالہ معصوم بچی اسماء کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت

بدھ 17 جنوری 2018 22:21

․ مردان میں 3معصوم بچیوں کا جنسی زیادتی کے بعد قتل گھنائونے جرائم ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مردان میں چار سالہ معصوم بچی اسماء کے وحشیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مردان میں تین معصوم بچیوں کا جنسی زیادتی کے بعد قتل گھنائونے جرائم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق انہیں سخت سزائیں دی جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قصور اور مردان میں پاکستان کی معصوم بیٹیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں صوبوں کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ناقابل معافی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی قوم کی بیٹیوں کی عصمت دری اور قتل پر خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ہولناک جرائم میں ملوث قصاب صفت مجرموں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :