Live Updates

عمران خان نے طاہر القادری کا ہاتھ جھٹک دیا ، لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں کپتان کی باڈی لینگویج پر سوال اٹھ گئے

اسٹیج پر پہنچنے پر طاہرالقادری نے عمران کا پرتپاک استقبال کیا،ان کا ہاتھ پکڑ کر ہوا میں لہرایا تو کپتان ہاتھ جھٹک کر اسٹیج پر موجود اپنی کرسی پر جا بیٹھے

بدھ 17 جنوری 2018 22:21

عمران خان نے طاہر القادری کا ہاتھ جھٹک دیا ، لاہور میں متحدہ اپوزیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں باڈی لینگویج پر سوال اٹھ گئے، عمران خان کے اسٹیج پر پہنچنے پر طاہرالقادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کا ہاتھ پکڑ کر ہوا میں لہرایا تو طاہر القادری کا ہاتھ جھٹک کر اسٹیج پر موجود اپنی کرسی پر جا بیٹھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور میں مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے متحدہ احتجاج میں عمران خان کی باڈی لینگویج پر سوال اٹھ گئے، نجی ٹی وی چینل نے عمران خان کی جانب سے طاہر القادری کا ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو بار بار دکھائی گئی، اسی ویڈیو میں صاف طور پر دیکھایا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر پہنچنے کے بعد طاہر القادری عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر عوام کے سامنے ہوا میں لہراتے ہیں جبکہ عمران خان ہاتھ چھڑا کر اپنی نشست پر بیٹھ گئے، عمران خان نے طاہر القادری کا ہاتھ جھٹک دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات