ساڑھے 4سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا ،

سازشی عناصر 2018 نہیں اس کے بعد بھی بھی صبر کریں ،آئندہ انتخابات میں یہ لوگ عوامی غضب کا ایندھن ہوجائیں گے،قادری کے جلسے میں خالی کرسیاں عوام کی طرف سے سازشوں اور سازشیوں کو واضح اور دو ٹوک جواب ہے مسلم لیگ (ن) کے صدرکی صاحبزادی مریم نوازکا ٹویٹ

بدھ 17 جنوری 2018 22:17

ساڑھے 4سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ساڑھے 4سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا ہے، سازشی عناصر 2018ء تک صبر کریں بلکہ 2018 کے بعد بھی صبر کریں،2018ء کے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن ہوجائیں گے قادری کے جلسے میں خالی کرسیاں عوام کی طرف سے سازشوں اور سازشیوں کو واضح اور دو ٹوک جواب ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نواز شریف کی کہی بات کی تائید کردی ہے، سازشی عناصر 2018تک صبر کریں بلکہ 2018کے بعد بھی صبر کریں، ساڑھے 4سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا ، 2018ء کے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن ہوجائیں گے۔انہوں نے عوامی تحریک کے جلسے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ خالی کرسیاں نہیں بلکہ عوام کی طرف سے سازشوں اور سازشیوں کو واضح اور دو ٹوک جواب ہے !۔