پاکستان ہمیشہ قائم دائم رہیگا ،ْ انسان کی زندگی ختم ہو سکتی ہے، ملک و قوم کی نہیں

بی بی شہید نے دنیا بھر میں تقریریں کیں، پاکستان کے خلاف کبھی تقریر نہیں کی سابق صدر آصف علی زرداری کا جلسہ سے خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 21:49

پاکستان ہمیشہ قائم دائم رہیگا ،ْ انسان کی زندگی ختم ہو سکتی ہے، ملک ..
لاہور۔17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم دائم رہیگا ،ْ انسان کی زندگی ختم ہو سکتی ہے لیکن ملک و قوم کی نہیں ،ْ ہم پہلے بھی اور آج بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں،یہ باتیں انہوںنے گزشتہ شام صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،آصف علی زرداری نے کہا کہ ،ْیہ دھرتی ہماری ہے ،ْ یہاں سیاست کرنا ہمارا حق ہے ،ْہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ جمہوریت کا سفر پورا نہ ہو ،انہوںنے کہا کہ قصور میں ظلم کا شکار ہونے والی زینب کا انصاف ہم لے کر رہیں گی،ْ،ْ ،انہوںنے کہا کہ بی بی شہید نے دنیا بھر میں تقریریں کیں لیکن کبھی بھی پاکستان کے خلاف تقریر نہیں کی ،ْ وہ ایک محب وطن پاکستانی تھیں،اس موقع پر چوہدری پرویز الہی ،ْ قمر زمان کائرہ ،ْ شوکت بسرا ،ْ مصطفیٰ کمال ،ْ چوہدری سرور ،ْ اعتزاز احسن ،ْ راجہ پرویز اشرف ،ْ خورشید شاہ ،ْ منظور وٹو ،ْ ڈاکٹر قیوم سومرو ،ْ سینیٹر رحمن ملک ،ْ چوہدری منظور ،ْ ڈاکٹر یاسمین راشد ،ْ خرم امین گنڈا پور ،ْ ساجد نقوی ،ْ شیخ رشید ،ْ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر قائدین بھی سٹیج پر موجود تھے۔