گورنر سندھ سے اٹلی کے آگسٹا گروپ کے چار رکنی وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی

امن و امان کے بعد صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، گورنر سندھ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری کے فروغ ، باہمی تجارت کی سرگرمیوں میں اضافہ اور موئثر روابط سے خطہ میں بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ، اٹلی کے سرمایہ کاروں کا صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام کی دلیل ہے ، حکومت اٹلی کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کرے گی، گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری کے فروغ ، باہمی تجارت کی سرگرمیوں میں اضافہ اور موئثر روابط سے خطہ میں بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ، اٹلی کے سرمایہ کاروں کا صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام کی دلیل ہے ، حکومت اٹلی کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کرے گی۔

انہوں نے بدھ کو گورنر ہاؤس میں اٹلی کے آگسٹا گروپ کے چار رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں صوبہ کی استعداد ، سرمایہ کاری کے ماحول ، حکومت کے تعاون ، پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ اٹلی کی جانب سے صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ، اٹلی کی سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں سرمایہ کاروں کا صوبہ میں تیزی سے راغب ہونا حکومت کی معاشی پالیسی اور واضح حکمت عملی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی کے باعث ہر شعبہ سے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں ، معاشی ، اقتصادی ، تجارتی ، سماجی ، ثقافتی اور معاشرتی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو نے سے خوشحالی کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچنا شرو ع ہو گئے ہیں یہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک اٹلی دو طرفہ تعلقات احترام ، باہمی تعاون اور مشترکہ مفاد کے تحت قائم ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہو رہے ہیں ، اٹلی کی کمپنیوں کا سرمایہ کاری کے لئے پاکستان آنا خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی امن و امان کے قیام اور انرجی بحران کے خاتمہ کے بعد سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل ہے جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کاراور محنتی ہیومن ریسورس سرمایہ کاری کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے اس ضمن میں اٹلی کے سرمایہ کار شہر کی استعداد سے بھرپور فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ملاقات میں آگسٹاگروپ کے عہدیداروں نے گورنر سندھ کو بتایا کہ کراچی اپنی استعداد کے لحاظ سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش اہمیت کا حامل شہر ہے ، اٹلی کے سرمایہ کاری صحت ، تعلیم ، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں ، شہر میں مثالی امن و امان، سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ماحول اور ہیومن ریسورس سرمایہ کاری کے لئے اہم ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :