گورنرسندھ سے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار کی ملاقات

پاک بحریہ کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 17 جنوری 2018 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر سے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار نے بدھ کوگورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بحریہ کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت ، ملک کی بحری حدود کی نگہبانی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ مہارت کے لحاظ سے دنیا بھر کی بحری افواج میں نمایاں مقام رکھتی ہے،اقوام عالم پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت کی معترف ہیں،ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کے ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی بحریہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاک بحریہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت ، صلاحیت اور سامان حرب کی تیاری میں قومی توقعات کے مطابق اقدامات بروئے کار لارہی ہے یہی وجہ ہے کہ سمندری تحفظ اور نگہبانی کی ذمہ دار پاک بحریہ پر پوری قوم کوفخر ہے۔ ملاقا ت میں ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے کہا کہ پاک بحریہ ہمیشہ قوم کے اعتماد پر پورا اترے گی۔#

متعلقہ عنوان :