فیس بک کی دوستی کا شاخسانہ، لڑکی سے ملاقات کیلئے جانے والے نوجوان کی مقامی افراد نے درگت بنا ڈالی

مشتعل افراد نے بھنویں اور بال بھی کاٹ کر پولیس کے آنے سے پہلے واپس روا نہ کر دیا

بدھ 17 جنوری 2018 21:12

فیس بک کی دوستی کا شاخسانہ، لڑکی سے ملاقات کیلئے جانے والے نوجوان کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) فیس بک کی دوستی کا شاخسانہ، لڑکی سے ملاقات کے لئے جانے والا نوجوان کی مقامی افراد نے درگت بنا ڈالی ،مشتعل افراد نے نو جوان کی بھنویں اور بال بھی کاٹ کر پولیس کے آنے سے پہلے واپس روا نہ کر دیا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کلر سیداں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نوجوان کو فیس بک فرینڈ سے ملنا مہنگا پڑھ گیااصغر علی نامی شخص پیرودھائی سے کلرسیداں ٹی ایچ کیو ہسپتال لڑکی سے ملنے گیا۔

(جاری ہے)

ملا قات کے وقت مقامی افراد نے لڑکی اور لڑکے کو دیکھ کر شور مچادیا نوجوان کو لڑکوں نے قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالانوجوان کی بھنویں اور بال بھی کاٹ دیئے گئے راولپنڈی ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں ہنگامی آرائی پولیس پہنچنے سے پہلے ہی قبل نوجوان کو پنڈی روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :