بنیادی صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ گورنر سندھ

بدھ 17 جنوری 2018 21:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں انفرااسٹرکچر بنیادی اہمیت کا حامل ہے اسی طرح سماجی شعبہ کی ترقی عوا م الناس کی فلا ح وبہبود کے لئے انتہائی ناگزیر ہے ، معاشی ترقی و خوشحالی سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مد د ملتی ہے جبکہ تعلیم کے فروغ سے ترقی کے دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن صحت کی سہولیات سب سے اہم ہوتی ہے اس ضمن میں وزیر اعظم نے صوبہ کے دورہ کے دوران ترقیاتی پیکجز کے ساتھ ساتھ غریب افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کئے ہیں ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے علی محمد کو علاج کے لئے مالی مدد کا چیک دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ غریب و نادار افراد کو علاج کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکجز میں صحت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقداما ت اٹھائے جار ہے ہیں اس ضمن میں اسپتالوں میں ادویا ت ، ایکسرے ، لیبارٹری ، ٹیسٹ اور طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

دریں اثناء گورنر سندھ محمد زبیر نے پریس کلب جاتی کے صدر عبد الرزاق لوہانہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا ۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی امیر حیدر شیرازی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے قیام اور تسلسل میں میڈیاکا کردار ناقابل فراموش ہے ،جمہوریت کے لئے جدوجہد میں صحافیوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن حق بات کہنے پر سمجھوتہ نہ کیا ، صحافت کی ان خدما ت کو جمہوریت پسند افراد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافت آزاد انہ ماحول میں فعال کردار ادا کررہی ہے جبکہ موجودہ حکومت بھی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے کیونکہ صحافت کے فعال کردار سے ہی معاشرتی و سماجی ترقی میں مدد مل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :