لاہور،پنجاب کے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس

صوبے بھر کے کسانوں گنے کی خریداری کی مد میں ایک ایک پائی ادا کریں، ویڈیو لنک خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 21:09

لاہور،پنجاب کے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) پنجاب کے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو احکامات جاری کئے کہ صوبے بھر کے کسانوں گنے کی خریداری کی مد میں ایک ایک پائی ادا کریں اجلاس میںصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے بھی شرکت کی وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کیں کہ پنجاب حکومت کسی کسان کا حق مرنے نہیں دیگی اور نہ ہی کسانوں کے حق کو کسی کو مارنے کی اجازت دیگی انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام شوگر ملوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ کسانوں کو خریدے گئے گنے کی فوری قیمت ادا کریں جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامی حکام کو اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مفاد میں انہیں جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قصور کے دورے پر روانہ ہوگئے وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ قصور سانحہ قصور کے مقدمے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینابتایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :