آج کا احتجاجی جلسہ ملک کے چوروں کیخلاف ہے ، متحدہ اپوزیشن میں شامل سیاسی جماعتوں کا فائنل رائونڈ ثابت ہوگا، شیخ رشید

بدھ 17 جنوری 2018 21:08

آج کا احتجاجی جلسہ ملک کے چوروں کیخلاف ہے ، متحدہ اپوزیشن میں شامل سیاسی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج کا احتجاجی جلسہ اس ملک کے چوروں ،لٹیروں و ڈاکوئوں کیخلاف ہے جو متحدہ اپوزیشن میں شامل سیاسی جماعتوں کا فائنل رائونڈ ثابت ہوگا آج کے احتجاج کے بعد حکمرانوں کا گھر جانا یقینی ہوگیا ہے گزشتہ روز فیصل چوک میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی جماعتیں سانحہ ماڈل ٹائون اور سانحہ قصور کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لگائے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گی اور اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آج سے شروع ہونے والا احتجاج کا دائرہ وسعت اختیار کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :