اسمبلیاں توڑنے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے، پرویز خٹک

بدھ 17 جنوری 2018 21:05

اسمبلیاں توڑنے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے، پرویز خٹک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا خرم نواز گنڈ ا پور کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہناتھا کہ کل کا پتہ نہیں مگر آج اسمبلیاں توڑنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور نہ ہی خرم نوا ز کے بیان میں کوئی صداقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز آئی تو پارٹی کی کورکمیٹی جائزہ لے گی اورہم بھی قیادت کے فیصلے پر عملدرآمد کر یں گے ۔واضح رہے خرم نواز گنڈ ا پور نے دعویٰ کیا تھا کہ زرداری اور عمران خان لاہور کے جلسے میں سندھ اور خیبر پختونخوا کے جلسے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :