کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں فنڈر کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال مریضوں کو بنیادی طبعی سہولیات فراہم کرنے سے محروم ہے

صوبے کا سب سے بڑا سرکاری سول ہسپتال ایم آر آئی کی سہولت سے محروم ہے سول ہسپتال میں ایک آپریشن تھیٹر فعال ہے جو مریضوں کے لئے ناکافی ہے،ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر یاسر خوستی

بدھ 17 جنوری 2018 20:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر یاسر خوستی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں فنڈر کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال مریضوں کو بنیادی طبعی سہولیات فراہم کرنے سے محروم ہے صوبے کا سب سے بڑا سرکاری سول ہسپتال ایم آر آئی کی سہولت سے محروم ہے سول ہسپتال میں ایک آپریشن تھیٹر فعال ہے جو مریضوں کے لئے ناکافی ہے، یو این ایچ سی آر نے تعمیر خلق فائونڈیشن کے تعائون سے کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بولان میڈیکل کمپلیکس ، فاطمہ چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال اور شیخ زائد ہسپتال کو ایک ایک کروڈ روپے مالیت کا سامال ڈونیٹ کر دیا گیا جس میں وینٹیلیٹڑز، سکشن مشین ، بی پی آپریٹس ، بیڈز اور دیگر بیش قیمت اشیاء شامل ہے، انہوں نے کہا کہ سرکارری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی اور سولیات کے فقدات سمیت دیگر مسائل کے تدارک کے لیے این جی اوز اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آئیں اور ہسپتال میں مسائل کے حل کے لئے ہمارا ساتھ دیں اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال داکٹر شاہجہان پانیزئی کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں درپیش مسائل سے متعلق درخواست اعلی حکام تک پہنچا دی گئی ہیں اورایکسرے فلم پچھلے ایک سال سے ختم ہے جس کی جلد فراہمی کا وعدہ ایم ایس ڈی کی جانب سے کیا گیا ہے سول ہسپتال کی سیکورٹی کے لئے مزید 25 میں سی سی ٹی وی کیمروں اور 100مزید سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کی جائے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے مین گیٹ پر نصب واک تھرو گیٹ عرصہ دراض سے خراب ہے جس سے متعلق سیکورٹی اداروں کو تحریری درخواست کی گئی ہیںان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر یاسر خوستی نے سول ہسپتال میں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر شاہجہان پانیزئی ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل ،صوبائی جنرل سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹربختیاز بزنجو ،نائب صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایسن ڈاکٹر ارسلان لہڑی ،تعمیر خلق فائونڈیشن کی کوآرڈینیٹر پروین کوسہ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز اسیوسی ایشن کی جانب سے یو این سیچ سی آر کو سول ہسپتال کی حالت زار سے معلق آگاہ کیا گیا تھا جس پر غور کرنے کے بعد یو این ایچ سی آر نے تعمیر خلق فائونڈیشن کے تعائون سے کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بولان میڈیکل کمپلیکس ، فاطمہ چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال اور شیخ زائد ہسپتال کو ایک ایک کروڈ روپے مالیت کا سامال ڈونیٹ کر دیا گیا جس میں وینٹیلیٹڑز، سکشن مشین ، بی پی آپریٹس ، بیڈز اور دیگر بیش قیمت اشیاء شامل ہے، انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن عوام کی سیولیات کے لیے ہر فورام پر آواز بلند کرتی آ رہی ہیں ، انکا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں لیبارٹریز کی حالت زار سے متعلق صوبائی حکومت کو تحریرت درخواست پیش کی گئی ہیں لیکن اب تک ان پر عمل درآمدنہیں ہو سکا ،ا ن کا کہناتھا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کارشوں سے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہیپٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کے لئے سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں ہیپٹائٹس کے مریضوں کا مفت علاج ہو سکے کا ، اور اس سینٹر میں ٹی نی کا بھی مفت علاج ہو سکے گا، انکا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کے لئے مختص بجٹ ہسپتال کے لئے ناکافی ہے روزانہ کی بیناد پر روزانہ کی بنیاد پر 7سے 10ہزار مریض علاج کے غرض سے آتے ہیں جبکہ ہسپتال میں میڈیسنا کا بجٹ صرف 22کروڑ روپے ہے جو ہسپتال کی ضروریات کے لئئے ناکافی ہے، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت ہسپتال کے بجٹ پر غور کرے، یاسر خوستی کر کہنا تھا کہ صوبے میں ایسے ہسپتال موجود ہے جو صرف 30بیڈ پر مشتمل ہے اس کے لئے 55کروڑ روپے بجٹ مختص کیا گیا ہے،ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر یاسر خوستی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں فنڈر کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال مریضوں کو بنیادی طبعی سہولیات فراہم کرنے سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ سرکارری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی اور سولیات کے فقدات سمیت دیگر مسائل کے تدارک کے لیے این جی اوز اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آئیں اور ہسپتال میں مسائل کے حل کے لئے ہمارا ساتھ دیں ،انکا کہنا تھا کہ اس وقت سول ہسپتال میں ایک آپریشن تھیٹر فعال ہیں جبکہ دوسرے آپریشن تھیٹر میں انستیزیا کی مشین موجود نہیں اگر حکومت ہمیں انیستیزیا کی مشین فراہم کر دے تو ہم بہتر طور پر عوام کی خدمت کر سکیں گے ، اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال داکٹر شاہجہان پانیزئی کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں درپیش مسائل سے متعلق درخواست اعلی حکام تک پہنچا دی گئی ہیں اورا سیکرفلم پچھلے سال سے ختم ہے جو جلد ایم ایس ڈی ہمیں فراہم کر دیگی ،انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد انتہائی کم ہے جس کے قیام اور 100مزید سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی گئی ہے جس پر جلد عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے مین گیٹ پر نصب واک تھرو گیٹ عرصہ دراض سے خراب ہے جس سے متعلق سیکورٹی اداروں کو تحریری درخواست کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :