موجودہ حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو رہا ہے،

ہمارے پڑوسی اسلامی ممالک سے تعلقات کشید ہ ہے، افغانستان میں امن آنے سے پاکستان میں بھی امن قائم ہوگا ، سابقہ صوبائی وزیر حیات سکند ر شیر پاؤ

بدھ 17 جنوری 2018 20:54

موجودہ حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین ، سابقہ سینئر صوبائی وزیر حیات سکند ر شیر پاؤ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو رہا ہے، ہمارے پڑوسی اسلامی ممالک سے تعلقات کشید ہ ہے افغانستان میں امن آنے سے پاکستان میں بھی امن قائم ہوگا ،موجودہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،جنوبی اضلاع کے غریب عوام تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی اور دیگر ضرورت زندگی سے محروم چلے آرہے ہیں،آنے والا دورقومی وطن پارٹی کا ہے۔

وہ بدھ میراخیل میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ریجنل چیئر مین جنوبی اضلاع سابقہ ایم اپی اے ملک عدنان وزیر ، ضلعی صدر ملک دل غفور خان ،پی کے 73کے مستقبل کے اُمیدوار ملک فرمان اللہ خان میراخیل ، پی کے 71کے مستقبل کے اُمیدوار خلیم زادہ ایڈوکیٹ وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی چیئر مین سکندرحیات شیر پاؤ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں عوام کے مسائل حل کئے ہیں ۔

انہوںنے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو رہا ہے ،حکمرانوں کو چاہیے کہ ملک کی خارجی پالیسی کیلئے ٹھوس اقتدامات کریں میڈیا کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے ایک ذمہ دار نے پشاور میں اربوں روپے کے بڑے بڑے پراجیکٹس شروع کئے ہیں جبکہ اپنے علاقے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے سابقہ ایم پی اے ملک عدنان وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے کرپٹ وزراء نے کرپشن کی انتہا کی ہے بنوں میں کرپشن عروج پر ہے عوام نے جو نمائندہ بھیجے ہے اُس کا ماضی داغ دار ہے انہوںنے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والا انتخابات میں عوامی خدمات سے سرشار نمائندے منتخب کریں اور ووٹ کے طاقت سے تبدیلی لائے۔

متعلقہ عنوان :