Live Updates

سٹیج پر عمران خان نے طاہر القادری کا ہاتھ جھٹک دیا،ہاتھ چھڑوا کر اپنی نشست پر بیٹھ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 20:01

سٹیج پر عمران خان نے طاہر القادری کا ہاتھ جھٹک دیا،ہاتھ چھڑوا کر اپنی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جنوری2018ء ) : لاہور احتجاج میں سٹیج پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا ہاتھ جھٹک دیا،ہاتھ چھڑوا کر اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج جاری ہے۔

اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے طاہر القادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

احتجاج کے پہلے سیشن کی صدارت سابق صدر آصف زرداری نے کی۔دوسرے سیشن کی صدارات کے لیے سربراہ تحریک انصاف سٹیج پر پہنچے تو طاہر القادری نے پر تپاک استقبال کیا۔ سٹیج پر موجود قیادت نے باہمی اتحاد کے اظہار کے لیے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تو شاید عمران خان کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا یہ انداز پسند نہیں آیا۔ سٹیج پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا ہاتھ جھٹک دیا،ہاتھ چھڑوا کر اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔ویڈیو دیکھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :