پشاور،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کاشہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کے خاندان کو دو کروڑ دینے اور بچوں کیلئے روزگار اور ایک پلاٹ کی فراہمی کی یقین دہانی

بدھ 17 جنوری 2018 20:50

پشاور،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کاشہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کے خاندان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کے خاندان کو شہید پیکج کے طور پر دو کروڑ روپے دینے اور بچوں کیلئے روزگار اور ایک پلاٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔شہید ایڈیشنل آئی جی کے خاندان نے وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں شہید کے بھائی ثناء اللهاور شہید کے بیٹے محمد کامران، احسان اللهاور برہان شامل تھے ۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود اوراے جی خیبرپختونخوا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے اس ناقابل تلافی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور شہید پولیس افسر کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اُنہوں نے غمزدہ خاندان کو شہید پیکج ،روزگار اور پلاٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی .

متعلقہ عنوان :