لنگی نگیڈی کی تباہ کن بائولنگ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست

دیکر3میچوں کی سیریز2-0سے جیت لی بھارتی ٹیم 287رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں151رنز پر آئوٹ ،دنیا کی مضبوط سمجھی جانے والی بیٹنگ لائن کی6بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، روہت شرما47،محمد شامی28 اور پجارا 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیدی نی6، کیگسو ربادا نی3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،لنگی نگیدی مین آف دی میچ قرار دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ24جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا

بدھ 17 جنوری 2018 20:45

لنگی نگیڈی کی تباہ کن بائولنگ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ ..
سینچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) لنگی نگیڈی کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کو دسرے ٹیسٹ میں 135رنز سے شکست دیکر3میچوں کی سیریز2-0سے جیت لی۔بھارتی ٹیم 287رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں151رنز پر آئوٹ ہوگئی۔دنیا کی مضبوط ترین سمجھی جانے والی بیٹنگ لائن کی6بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما47،محمد شامی28 اور پجارا 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نی6جبکہ کیگسو ربادا نی3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڈی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ24جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔بدھ کو سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے 287رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری نامکمل اننگز 3وکٹوں کے نقصان پر 35رنز دوبارہ شروع کی توچیتشور پجارا 11اورپرتھوی پاٹیل 5رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے لیکن دن کا آغاز ہوتے ہی بھارت کو دو بڑے جھٹکے لگ گئے۔

(جاری ہے)

پجارا 19 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے ہیں جبکہ پاٹیل بھی 19 رنز پر پویلین کی جانب لوٹ گئے ،بھارت کی چھٹی وکٹ83رنز کے مجموعی سکور پر گری جب پانڈے 6رنز بنا کر پویلین لوٹے۔287رنز ہدف کے تعاقب میں کوئی بھی بھارتی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 151رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے مورلی وجی9،راہول4،پجارا19،کوہلی5،پٹیل19،روہت شرما47،پانڈے 6،ایشون3،محمد شامی28، بومرہ2رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔اشانت شرما4رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نی6جبکہ کیگسو ربادا نی3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڈی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ24جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :