Live Updates

ساڑھےچارسال سےمستردکٹھ پتلیوں کےناٹک کایوم حساب قریب آن پہنچا،مریم نواز

خالی کرسیاں گواہی دےرہی ہیں کہ عوام نےنوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی،سازشی عناصر2018ء تک صبرکریں بلکہ 2018ءکےبعد بھی صبرکریں۔مال روڈ پراحتجاجی جلسےپرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 جنوری 2018 19:54

ساڑھےچارسال سےمستردکٹھ پتلیوں کےناٹک کایوم حساب قریب آن پہنچا،مریم ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال سےمستردکٹھ پتلیوں کےناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا،خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ھے کہ سازشی عناصر2018ء تک صبر کریں بلکہ 2018ء کے بعد بھی صبر کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پراحتجاجی جلسے پر اپنے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے چار سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا۔

2018ء کے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ھے کہ سازشی عناصر2018ء تک صبر کریں بلکہ 2018ء کے بعد بھی صبر کریں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :