2014میں نوازشر یف نے اسمبلیاں توڑنے کی بات میں نے انکو روک دیا ‘خورشید شاہ کا انکشاف

ملک میں جمہوریت کو خطر ہ ہے‘ پیپلز ہارٹی جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے‘ 2014ء کے دھرنے کے کنٹینر پر بھی آ جاتے تو حکومت کو گھر بھیج سکتے تھے‘گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 20:08

2014میں نوازشر یف نے اسمبلیاں توڑنے کی بات میں نے انکو روک دیا ‘خورشید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014ء نواز شریف نے مجھے کہا اب حکومت میں رہنے کی ضرورت نہیں ،اب بہتر ہے کہ اسمبلیاں توڑ دی جائیں لیکن میں نے انکوکو ہمت دی کے ایسا نہ کریں‘ملک میں جمہوریت کو خطر ہ ہے‘ پیپلز ہارٹی جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے‘ 2014ء کے دھرنے کے کنٹینر پر بھی آ جاتے تو حکومت کو گھر بھیج سکتے تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارٹی کی ہدایت پر ہم نے اس وقت ساتھ دیا تھا،آصف زرداری کنٹینر پر چڑھنے کی بجائے نواز شریف سے ملنے ان کے گھر چلے گئے تھے اورانہوںنے نواز شریف کے گھر جا کر کہا کہ یہ ہمارے وزیر اعظم ہیں ۔ہمارا یہ کردار پارلیمنٹ ،جمہوریت اور اداروں کو بچانے کے لئے تھا ۔ انہوںنے کہا کہ اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے ،اب جب جمہوریت کو خطرہ ہے تو سب کو یہ بات ماننی چاہیے کہ پیپلز ہارٹی جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :