اپوزیشن احتجاج ‘ سیکورٹی اہلکاروںا ور چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ آنیوالے کارکنوں میں میں تلخ کلامی

سیکورٹی اہلکاروں نے (ق) لیگ کے کئی راہنمائوں کو اسٹیج پر نہ جانے دیا ‘دونوں میں ہاتھا پائی بھی ہوگئی‘ پولیس نے مداخلت کر کے معاملہ کو حل کروادیا‘ذرائع

بدھ 17 جنوری 2018 20:08

اپوزیشن احتجاج ‘ سیکورٹی اہلکاروںا ور چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ آنیوالے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) عوامی تحر یک کے سیکورٹی اہلکاروںا ور چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ آنیوالے کارکنوں میں میں تلخ کلامی ‘سیکورٹی اہلکاروں نے (ق) لیگ کے کئی راہنمائوں کو اسٹیج پر نہ جانے دیا ‘دونوں میں ہاتھا پائی بھی ہوگئی جبکہ پولیس نے مداخلت کر کے معاملہ کو حل کروادیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز جب (ق) لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں شر کت کیلئے جلسہ گاہ مال روڈ پر آئے تو وہاں سیکورٹی اہلکاروں نے چوہدری پرویز الٰہی کے علاہ دیگر لوگوں کو اندر جانے سے روک دیا جس پر ان میں تلخ کلامی شروع ہوئی اور نوبت ہاتھ پائی تک پہنچ گئی تا ہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کر وادیا ۔