اپوزیشن جماعتوں کے مال روڈ پر احتجاج کے دوران تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی کے قائدین ہاتھ ملاتے شر ماتے نظر آئے

دونوں جماعتوں کے قائدین اسٹیج پر الگ الگ بیٹھے رہے ‘ سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری پیپلزپارٹی کے قائدین کے در میان بیٹھے رہے

بدھ 17 جنوری 2018 20:08

اپوزیشن جماعتوں کے مال روڈ پر احتجاج کے دوران تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) اپوزیشن جماعتوں کے مال روڈ پر احتجاج کے دوران تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی کے قائدین ہاتھ ملاتے شر ماتے نظر آئے ‘دونوں جماعتوں کے قائدین اسٹیج پر الگ الگ بیٹھے رہے ‘طاہر القادری پیپلزپارٹی کے قائدین کے در میان بیٹھے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران بھی پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف کی ناراضگی صاف نظر آئی کیونکہ اسٹیج پر آتے دقت دونوں جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے ہاتھ ملاتے بھی شر ماتے رہے اور بعض قائدین نے ہاتھ ملانے کی بجائے ہاتھ ہلاکر ہی سلام کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ۔