پیمرا نے تمام چینلز کو رات 12بجے کے بعد لاہور دھرنے کی کوریج کرنے سے روک دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 19:46

پیمرا نے تمام چینلز کو رات 12بجے کے بعد لاہور دھرنے کی کوریج کرنے سے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جنوری2018ء ): پیمرا نے تمام چینلز پر رات 12بجے کے بعد لاہور میں جاری متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کی کوریج کرنے پر پابندی عائد کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے احتجاج جاری ہے۔تمام میڈیا چینلز کی لائیو کوریج جاری ہے جو ناظرین کو لمحہ بہ لمحہ دھرنے کی صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیمرا نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق تمام چینلز پر رات 12بجے کے بعد لاہور میں جاری متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کی کوریج کرنے پر پابندی عائد کر دی۔پیمرا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رات 12بجے کے بعد لاہور میں جاری متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کی کوریج کرنے والے چینلز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے متحدہ اپوزیشن کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ رات 12بجے تک اپنا احتجاج مکمل کر لیں۔