صوفیاء کے ماننے والے ملک کی حقیقی سیاسی قوت ہیں،ختم نبوت ؐسے غداری کرنیوالوں کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہو گیا،

تیس سالہ اقتدار شریف خاندان کیلئے سونے کی کان ثابت ہوا ہے، سیاست کو کرپشن کی نجاست سے پاک نہ کیاگیاتو آنیوالی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی ،قصورکی ننھی زینب کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، پنجاب پولیس عوام کی بجائے شریف خاندان کے تحفظ میں مصروف ہے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کا قصاص لینے کا مطالبہ شرعی اور قانونی ہے،جرائم کے خاتمہ کیلئے ملک میں اسلامی قوانین کونافذکرناہوگا، سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجازقادری کا اجلا س سے خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 20:08

صوفیاء کے ماننے والے ملک کی حقیقی سیاسی قوت ہیں،ختم نبوت ؐسے غداری ..
راولپنڈی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ صوفیاء کے ماننے والے ملک کی حقیقی سیاسی قوت ہیں،عقیدہ ختم نبوت صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے غداری کرنے والوں کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کیلئے تاریک ہو گیاہے، آئندہ عام انتخابات اسلام اورپاکستان کے دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے، تیس سالہ اقتدار شریف خاندان کے لئے سونے کی کان ثابت ہوا ہے، سیاست کو چوروں اور ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا وقت آ گیا ہے،سیاست کو کرپشن کی نجاست سے پاک نہ کیاگیاتو آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جڑواں شہروںکے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،محمدثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ ننھی زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،پنجاب پولیس عوام کی بجائے شریف خاندان کے تحفظ میں مصروف ہے،سانحہ قصور جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے،شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص لینے کا مطالبہ شرعی اور قانونی ہے، جرائم کے خاتمہ کیلئے ملک میں اسلامی قوانین کونافذکرناہوگا، ظالم حکمرانوں کے ہاتھ ماڈل ٹاؤن، فیض آباد اور قصور کے شہداء کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،مقتولوں کے ورثاء کو آئینی وقانونی طورپر انصاف دلانے کیلئے ہرفورم پر اپناکرداراداکریں گے، پاکستان کے جوہری اثاثوں کے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان خوف اور گھبراہٹ کی عکاسی کرتا ہے،پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کو دبنگ جواب دے کر قوم کے حوصلے بلند کر دیے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، عوام کی جان ، مال ، عزت کے تحفظ کے لیے آئین ، قانون ، نظام عدل کی بالادستی قائم کرنے سے ہی ملک مستحکم ہوگا اور ترقی کرے گا ، اس موقع پرراولپنڈی ڈویژن کے رہنماعلامہ عطاء الرحمن دھنیال،ضلع راولپنڈی کے ضلع علامہ طاہراقبال چشتی، ضلعی رہنماعلامہ عمران نظامی، علامہ شوکت حسین نقشبندی،تحصیل کلرسیداں کے صدر علامہ ریاض الرحمن،تحصیل ٹیکسلا کے صدرحاجی طارق محمود قادری، پنڈی گھیب کے صدرقاری غلام جیلانی ،اسلام آباد رابطہ کمیٹی کے رُکن محمداویس قادری،راولپنڈی کینٹ کے رہنماانجینئرنجم الثاقب، سیدفاروق حیدرشاہ نقوی ودیگربھی موجود تھے۔