پاکستان کا اصل چہرہ سامنے لانے کیلئے قومی بیانیے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، فلمی صنعت کی بحالی کیلئے جلد فلم پالیسی کا اعلان کیا جائے گا،

سی پیک سے پھرپور استفا دے کیلئے چینی زبان سیکھنا اہم ہے، معصوم انسانوں کو مارے والوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے نوجوان نسل پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا مظہر نثار کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 20:08

پاکستان کا اصل چہرہ سامنے لانے کیلئے قومی بیانیے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا اصل چہرہ سامنے لانے کیلئے قومی بیانیے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، فلمی صنعت کی بحالی کیلئے جلد فلم پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، سی پیک سے پھرپور استفا دے کیلئے چینی زبان سیکھنا اہم ہے، معصوم انسانوں کو مارے والوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے نوجوان نسل پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

بدھ کو معروف اینکر اور شاعر مظہر نثار کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ، 2013ء کے مقابلے میں آج پاکستان زیادہ پر امن اور خوشحال ہے، معصوم انسانوں کو مارنے کا کوئی دین اور مذہب نہیں، ملک کی 62فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کیلئے نوجوان نسل پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، 1960میں پاکستان کی فلم انڈسٹری دنیا کی تیسری بڑی انڈسٹری تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے مالی و جانی نقصان کے علاوہ ملکی ثقافت کو بھی متاثر کیا، پاکستان کا اصل چہرہ سامنے لانے کیلئے قومی بیانیے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، معاشرے میں اعتدال کیلئے آرٹ ، کلچر اور ادب کا فروغ ناگزیر ہے، فلمی صنعت کی بحالی کیلئے جلد فلم پالیسی کا اعلان کیا جارہا ہے، فلم پالیسی کے تحت ٹیکس میں چھوٹ اکیڈمیاں اور دیگر مراعات فراہم کی جائیں گی، فلم انڈسٹری کے فروغ سے پاکستان کا حقیقی بیانیہ دنیا کے سامنے آئے گا، سی پیک سے بھرپور استفادے کیلئے چینی زبان سیکھنا اہم ہے، چینی زبان سیکھنے کیلئے پی این سی اے میں چائینز سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔