پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام سعودی عرب اور خادم حرمین شریفین سے خصوصی لگائو رکھتے ہیں،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری سے ملاقات میں گفتگو

وزیراعظم کا پاک سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کے 11ویں اجلاس کا خیر مقدم ، سعودی وزیر تجارت نے کمیشن اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا

بدھ 17 جنوری 2018 20:03

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام سعودی ..
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام سعودی عرب اور خادم حرمین شریفین سے خصوصی لگائو رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی عرب کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام سعودی عرب اور خادم حرمین شریفین سے خصوصی لگائو رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے پاک سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کے 11ویں اجلاس کا خیر مقدم کیا، سعودی وزیر تجارت نے کمیشن اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔