فوجی امداد کی معطلی سے واشنگٹن اور اسلام آباد مابین تعلقات کو دھچکا پہنچا

پاکستان خطے میں انسداد دہشتگردی کی مہم میں اہم کردار کا حامل ملک ہے، پاکستان کے تعاون سے ہی امریکہ کو افغانستان میں طالبان کی حکومت کے خاتمے میں مدد ملی،واشنگٹن نے اسلام آباد سے کبھی بھی برابر اور معزز اتحادی کے طور پر سلوک روا نہیں رکھا،امریکہ اس خطے میں ذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کر رہا،امریکہ کو اس جنگ کی کامیابی کے لئے بہر صورت پاکستان کی سٹریٹیجک معاونت کی ضرورت رہے گی، پاکستان سے فوجی اتحاد کی تحلیل امریکہ کے حق میں نہیں ہے، رپورٹ چائنا ڈیلی

بدھ 17 جنوری 2018 20:03

فوجی امداد کی معطلی سے  واشنگٹن اور اسلام آباد مابین تعلقات کو دھچکا ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) امداد معطل کرنے کے امریکی فیصلے نے واشنگٹن اور اسلام آباد مابین تعلقات کو دھچکا پہنچایا ہے، پاکستان خطے میں انسداد دہشت گردی کی مہم میں اہم کردار کا حامل ملک ہے، پاکستان کے تعاون سے ہی امریکہ کو افغانستان میں طالبان کی حکومت کے خاتمے میں مدد ملی،واشنگٹن نے اسلام آباد سے کبھی بھی برابر اور معزز اتحادی کے طور پر سلوک روا نہیں رکھا، پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی مہم میں لازوال جان و مال کی قربانیاں پیش کی ہیں، امریکہ اس خطے میں ذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کر رہا،امریکہ کو اس جنگ کی کامیابی کے لئے بہر صورت پاکستان کی سٹریٹیجک معاونت کی ضرورت رہے گی، پاکستان سے فوجی اتحاد کی تحلیل امریکہ کے حق میں نہیں ہے،امریکہ پاکستان کے بیجنگ اور ماسکو سے بڑھتے مراسم کو اچھا نہیں سمجھتا جبکہ جغرافیائی اور نظریاتی نقطہ نظر سے اسلام آباد کو بیجنگ اور ماسکو کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

چائنا ڈیلی کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے معاون امداد بند کرنے کے فیصلے نے امریکہ اور پاکستان مابین تعلقات کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ جب کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ اسلام آباد اور واشنگٹن مابین تعقات کو فروغ دئیے بغیر اس خطے میں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔چائنا ڈیلی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے میں انسداد دہشت گردی کی مہم میں اہم کردار کا حامل ملک ہے اور پاکستان نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

امریکہ کو یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کے تعاون سے ہی امریکہ کو افغانستان میں طالبان کی حکومت کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔ پاکستان کی مدد کے بنا امریکہ کبھی کامیاب نہ ہو سکتا تھا۔ پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کی ہر موڑ پر مدد کی ہے لیکن اس کے برعکس واشنگٹن نے اسلام آباد سے کبھی بھی برابر اور معزز اتحادی کے طور پر سلوک روا نہیں رکھا۔ چائنا ڈیلی کی رپورٹ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی مہم میں لازوال جان و مال کی قربانیاں پیش کی ہیں۔

پاکستان نے بے شمار اہم کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے کبھی بھی اس خ طہ میں ذمہ دار ملک کا کردار ادا نہیں کیا ہے ۔امریکہ کو اگر کسی حد تک کامیابی ملی ہے تو وہ بھی پاکستان کے توسط سے ملی ہے۔ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی مہم میں لازوال جان و مال کی قربانیاں پیش کی ہیں۔پاکستان سے فوجی اتحاد کی تحلیل امریکہ کے حق میں نہیں ہے۔

امریکہ پاکستان کے بیجنگ اور ماسکو سے بڑھتے مراسم کو اچھا نہیں سمجھتا جبکہ جغرافیائی اور نظریاتی نقطہ نظر سے اسلام آباد کو بیجنگ اور ماسکو کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے چاہئیں۔ واضح رہے کہ یہ تمام صورتحال امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ کے بعد سامنے آئی ہے ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان امریکہ سے دوہرا کھیل کھیل رہا ہے اس لئے امریکہ پاکستان کی امداد معطل کر رہا ہے ۔