ملک میں تعمیر و ترقزی کا سہرا نواز شریف کو جاتاہے ،کل پورے ملک میں موٹر ویز کے جال بچھے ہوئے ہیں ،سی پیک خوابوں کی دنیا کا منصوبہ تھا جسے نواز شریف نے پایہ تکمیل کو پہنچایا

مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کا اجلاس سے خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 20:03

ملک میں تعمیر و ترقزی کا سہرا  نواز شریف کو جاتاہے ،کل پورے ملک میں موٹر ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ملک میں تعمیر و ترقی کا سہرا میاں محمد نواز شریف کو جاتاہے ،آج پورے ملک میں موٹر ویز کے جال بچھے ہوئے ہیں ،سی پیک خوابوں کی دنیا کا منصوبہ تھا جسے میاں محمد نواز شریف نے پایہ تکمیل کو پہنچایا ،میاں نواز شریف کا قصور بتایا جائے ،میاں محمد نواز شریف نے ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے اقدامات کیے ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا 2013 سے قبل بیس بیس گھنٹے بجلی غائب رہتی تھی ،آج لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔

وہ بدھ کو ہری پور پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکٹریٹ میں 20 تاریخ کو میاں محمد نواز شریف کے جلسہ کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 2013 کے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کیے تھے آج انکو پورا کر دیکھا ہے ۔ وہ گزشتہ روز ہری پور پاکستان مسلم لیگ ن سیکریٹرٹ میں 20 تاریخ کو میاں محمد نواز شریف کے جلسہ سے متعلق منعقد ہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر سنیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے ہری پور پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدے داروں کے ہمراہ ہری پور کرٹس گراؤند جلسہ گاہ کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے موٹر وے کا قیام بجلی کے علاوہ ضلع ہری پور میں سوئی گیس کا منصوبہ دے کر اپنے وعدے پورے کر دیے ،آج میاں نواز شریف جہاں بھی جاتا ہے لوگ اسکے حق میں فیصلہ دے رہے ہیں ،ملک دشمن اور فسادی ٹولہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں ترقی ہو جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی مخالفت کی آج وہی میاں نواز شریف کی مخالفت کرہے ہیں ،پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لیے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دینا ہو گا ، تحریکیں کسی پروگرام یا منشور کے تحت چلتی ہیں آج فسادی ٹولے نے لاہور میں لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ا یسے لوگوں کا راستہ روکنا ہو گا۔