پاکستان کو کسی اور سے نہیں جاتی امراء کے دونوں ’’شیخ مجیب الر حمن ‘‘سے خطر ہ ہے ‘آصف زرداری

سب جانتے ہیں جب چاہوں گا حکومت کو نکال سکتا ہوں ‘میں نی6سات ماہ پہلے ہی یہ کہا کہ (ن) لیگ والے گر یٹر پنجاب بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، آج نوازشر یف کہتے ہیں انکو شیخ مجیب الر حمن بنایا جارہا ہے ‘ابھی تو (ن) لیگ والوں کے ساتھ کچھ ہوا ہی نہیں، ظلم تو ہمارے اور ڈاکٹر قادری کے ساتھ ہوا مگر ہم نے کبھی پاکستان توڑنے کی بات نہیں کی ‘بلوچستان کی حکومت کی تبدیلی میں کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، بطور سیاسی سائنسدان انکو ’’دعا‘‘دی ‘ضیاء الحق کا ایک’’ ناسور‘‘پاکستان کیلئے بہت بڑی مشکل ہے انکا واسطہ ملک اور قوم کے ساتھ نہیں صرف جاتی امراء سے ہے، یہ جہاں بھی جائیں گے یہ نیا جاتی امراء بنا لیں گے ‘ہم نے پاکستان میں جینا اور مر نا ہے اور یہاں ہی رہیں گے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کا پنجاب اسمبلی کے سامنے اپوزیشن کے احتجاجی دھرنے سے خطاب

بدھ 17 جنوری 2018 20:03

پاکستان کو کسی اور سے نہیں جاتی امراء کے دونوں ’’شیخ مجیب الر حمن ‘‘سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی اور سے نہیں جاتی امراء کے دونوں ’’شیخ مجیب الر حمن ‘‘سے خطر ہ ہے ‘سب جانتے ہیں میں جب چاہوں گا حکومت کو نکال سکتا ہوں ‘میں نی6سات ماہ پہلے ہی یہ کہا کہ (ن) لیگ والے گر یٹر پنجاب بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں آج نوازشر یف کہتے ہیں انکو شیخ مجیب الر حمن بنایا جارہا ہے ‘ابھی تو (ن) لیگ والوں کے ساتھ کچھ ہوا ہی نہیں ظلم تو ہمارے اور ڈاکٹر قادری کے ساتھ ہوا ہے مگر ہم نے کبھی پاکستان توڑنے کی بات نہیں کی ‘بلوچستان کی حکومت کی تبدیلی میں کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا بطور سیاسی سائنسدان انکو ’’دعا‘‘دی اور سیاست کرتے ہیں اور سیاست کرتے رہیں گے ‘ضیاء الحق کا ایک’’ ناسور‘‘پاکستان کیلئے بہت بڑی مشکل ہے انکا واستہ ملک اور قوم کے ساتھ نہیں صرف جاتی امراء سے ہے کیونکہ یہ جہاں بھی جائیں گے یہ نیا جاتی امراء بنا لیں گے ‘ہم نے پاکستان میں جینا اور مر نا ہے اور یہاں ہی رہیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری ‘اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘چوہدری اعتزاز احسن سمیت اپوزیشن جماعتوں کے دیگر قائدین بھی موجود تھے پیپلزپارٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا کہ میں سب سے پہلے یہاں احتجاج میں آنیوالی میری بہنوں ‘بیٹوںتمام کارکنوں کو سلام کر تاہوں اوراس بات کا عہد کرتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران ضروراپنے انجام سے دوچار ہوں گے ۔

ا نہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کو نوازشریف سازش کہہ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ500ووٹ لینا والا وزیر اعلی بن گیا ہے میں پوچھتاہوں جب خود (ن) لیگ اس کو اپنا سپیکر بنانے کی کوشش کررہی تھیں وہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نے چھ سات ماہ پہلے کہاتھا کہ گر یٹر پنجاب کی منصوبہ ہورہی ہے مگر اب وہ کہتاہے کہ مجھے شیخ مجیب الر حمن بنایا جارہا ہے وہ مجیب الر حمن جس نے پاکستان کو توڑ دیا یہ کون سی اچھی بات ہے جو نوازشر یف کہہ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں (ن) لیگ والوں سے پوچھتاہوں آپ کے ساتھ ابھی ہوا کیا ہے ظلم تو ہمارے اور ڈاکٹر قادری کے ساتھ ہوا ہے مگر ہم پاکستان توڑنے کی بات نہیں کرتے ہیں مگر ہم یہاں جینا مرنا چاہتے ہیں ملک کو خطرہ صرف جاتی امراء کے مجیب الر حمنوں سے ہے شر یف برادارن پاکستان کو کمزور کر نا چاہتے ہیںتاکہ پھر وہ مودی کے ساتھ ملکر اپنی مر ضی کر یں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم حکومت میں تھے تو شہبازشر یف کے منہ سے ہمارے لیے پھول گرتے تھے مگر ہم اس لیے نہیں بولے کیوںکہ ہم ملک میں جمہوریت چاہتے تھے آج یہ ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ ہم حکمرانوں کو نکالنے کیلئے جمہو ریت کو بھی وقت پورا نہ کر نے دیں میں جب چاہوں گا حکمرانوں کو اقتدارسے نکال سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو پوری دنیا میں لیکچر دیتی رہیں مگر بے نظیر بھٹو کی کوئی تقر یر ایسی نہیں جو پاکستان کے خلاف کی گئی ہے وہ صرف آمر یت کے خلاف بولتی رہی ہیں کیونکہ ڈکٹیٹر ملک کو بناتے نہیں خراب کرتے ہیں ۔