پا کستان میں چین سے دوستی اور سی پیک پر مکمل اتفاق را ئے قا ئم ہے ، مشاہد حسین

چین کی تر قی، خو شحا لی اور مضبو طی دنیا بھر میں استحکاام کی ضما نت ہے،پا ک چین دوستی بین الاقوا می سطح پر سفا رتی تعلقات کی در خشا ںمثا ل بن چکی ہے،پا کستان میں فو ج ، عد لیہ ، جمہو ریت مضبو ط اور میڈ یا آ زاد ہے سی پیک بارے پا ر لیما نی کمیٹی کے چیئر مین کی چینی طلباء کے وفد سے ملا قات میں گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 20:03

پا کستان میں چین سے دوستی اور سی پیک  پر مکمل اتفاق را ئے قا ئم ہے ، مشاہد ..
اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) چین پا کستان اقتصا دی را ہدا ری کے بارے پا ر لیما نی کمیٹی کے چیئر مین مشا ہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین کی تر قی، خو شحا لی اور مضبو طی نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں استحکاام کی ضما نت ہے،پا ک چین دوستی بین الاقوا می سطح پر سفا رتی تعلقات کی در خشا ںمثا ل بن چکی ہے،پا کستان نے ون چا ئنہ پا لیسی، تا ئیوا ن کے معا ملات ، بحیر ہ جنو بی چین پر ہمیشہ چین کی حما یت کی ہے،دو نوں مما لک میں نظام حکو مت مختلف ہے تا ہم دوستی کا رشتہ انتہا ئی مضبو ط بنیا دو ں پر استوار ہے،پا کستان میں ایٹمی اثا ثو ں،مسئلہ کشمیر،1973کے آ ئین اور پا ک چین دوستی پر مکمل اتفاق را ئے قا ئم ہے۔

وہ بدھ کو چینی طلباء کے ایک وفد سے ملا قات میں گفتگو کررہے تھے جس کی قیا دت سینئر چینی پرو فیسر لی شی کوا نگ کر ہے تھے،انہو ں نے کہا کہ پا ک چین دو ستی تا ریخی اہمیت کی حا مل اور لا زوال جذ بو ں سے بھر پو ر ہے جو کہ بین الاقوا می سطح پر اپنی پہچا ن آ پ ر کھتی ہے،دو نوں مما لک کئی د ہا ئیوں سے اسٹر یٹجک شرا کت دار ہیں۔

(جاری ہے)

امر یکا اور چین کے ما بین با ہمی تعلقات کے قیام میں بھی پا کستان کا کردار اہم ر ہا ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں پا کستان نے سب سے ز یا دہ قر با نیا ں دی ہیں،پا کستان نے اس جنگ میں ستر ہزار سے زائد جا نیں قر بان کی ،دہشتگر دی کے خا تمہ میں پا ک فو ج نے اہم کردار ادا کیا،پا کستان میں فو ج ، عد لیہ اور جمہو ریت مضبو ط اور میڈ یا آ زاد ہے، سو ل سو سا ئٹی فعا ل ہے،چین کی تر قی، خو شحا لی اور مضبو طی نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں استحکاام کی ضما نت ہے،2030میں چین دنیا کی نمبر ایک معیشت بن جائیگا اور اس وقت چین عا لمگیر یت کی قیا دت کر ر ہا ہے،چینی صدر کی جا نب سے متعارف کروا یا جا نیوا لا بیلٹ اینڈ روڈ منصو بہ 70مما لک میں را بطہ سا زی قا ئم کر ے گا، پا ک چین اقتصا دی را ہداری (سی پیک)بیلٹ اینڈ روڈ کا علمبردار منصو بہ ہے جس کے تحت پا کستان میں توا نا ئی، گوا در بند ر گا، معا شی زو نز ، ریلو یز اور انفرا سٹر کچر پر سر ما یہ کا ری کی جا ر ہی ہے،چند مما لک سی پیک کے خلا ف نا کام سا زشو ں میں مصروف ہیں تا ہم مذ کو رہ عنا صر پا ک چین عزائم اور شرا کت داری کو کمز ور نہیں کر سکتے،انہوں نے مز ید کہا کہ امر یکا اور بھا رت یہ تا ثر دے رہے ہیں کہ چین کا عروج ایک خطر ہ ہے جو کہ سر ا سر غلط بات ہے، چین کا ایجنڈا تجا رت اور خو شحا لی کا فرو غ ہے،پا کستان اور چین علا قا ئی اور بین االا قوا می امو ر پر ایک دوسرے کی مکمل کی حما یت کر تے ہیں،پا کستان نے ون چا ئنہ پا لیسی، تا ئیوا ن کے معا ملات ، بحیر ہ جنو بی چین پر ہمیشہ چین کی حما یت کی ہے،دو نوں مما لک میں نظام حکو مت مختلف ہے تا ہم دوستی کا رشتہ انتہا ئی مضبو ط بنیا دو ں پر استوار ہے،پا کستان میں ایٹمی اثا ثو ں،مسئلہ کشمیر،1973کے آ ئین اور پا ک چین دوستی پر مکمل اتفاق را ئے قا ئم ہے۔