غربت کے خاتمہ کیلئے رورل سپورٹ پروگرام انتظامیہ کی خدمات لائق تحسین ہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 1991میں رورل سپورٹ پروگرام شروع کیا، غریب طبقہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہی غربت سے نجات حاصل کرسکتا ہے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی رورل سپورٹ پروگرام کے و فدسے ملاقات میں گفتگو

بدھ 17 جنوری 2018 20:03

غربت کے خاتمہ کیلئے رورل سپورٹ پروگرام انتظامیہ کی خدمات لائق تحسین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمہ کیلئے رورل سپورٹ پروگرام انتظامیہ کی خدمات لائق تحسین ہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 1991میں رورل سپورٹ پروگرام شروع کیا، غریب طبقہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہی غربت سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ وہ بدھ کو رورل سپورٹ پروگرام کے و فدسے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفد نے رورل سپورٹ پروگرام سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے رورل سپورٹ پروگرام انتظامیہ کی خدمات لائق تحسین ہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 1991ء میں رورل سپورٹ پروگرام شروع کیا۔ہم ناصرف غریبوں کی امداد بلکہ استعداد کار میں اضافے کیلئے بھی کوشاں ہیں، غریب طبقہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہی غربت سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔