لاہور میں دھرنادینے والے شوق پورا کرلیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، خادم حسین رضوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 جنوری 2018 19:33

لاہور میں دھرنادینے والے شوق پورا کرلیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، خادم حسین ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17جنوری2018ء ) : سربراہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں دھرنادینے والے شوق پورا کرلیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے سے کچھ لوگوں کو بہت تکلیف تھی اب دیکھتے ہیں کہ لاہور دھرنے سے کیا نکلتا ہے ۔اس موقع پر خادم حسین رضوی نے مزید کہا ۔

(جاری ہے)

علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ دھرنا دینے والے شوق پورا کرلیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو مودی اور ٹرمپ کو للکاریں۔علامہ حافظ خادم حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ لٹیرے کو جوتے مارنے کی ضرورت نہیں، کہیں جانا چاہتے ہیں جائیں، ہمارا مال واپس کرکے جائیں۔ انہوں نے کہا مورتیوں پر دودھ چڑھانے والوں کو تھر میں بھوک سے مرنے والے بچوں کا درد نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :