سیاسی کزنزاکٹھے ہوئے ہیں،اب یہ فکس میچ نہیں چلے گا، جس کوووٹ ملے گا وہی اقتدارمیں آئیگا،مریم اورنگزیب

یہ اتحادصرف مسلم لیگ(ن)کیخلاف ہے،ہرادارے کواپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کرناچاہیے، اب پاکستان میں بہا نے نہیں کارکردگی کی سیاست ہوگی طاہرالقادری ہمیشہ خاص وقت پر انتشارپھیلانے آتے ہیں،یہ نواز شریف کی کامیابی ہے مخالفین نامعلوم امپائرکی انگلی کے اشارے کا انتظار کرتے ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوریت کے 10سال مکمل ہوں گے،وزیر مملکت اطلاعات کا لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر رد عمل

بدھ 17 جنوری 2018 19:39

سیاسی کزنزاکٹھے ہوئے ہیں،اب یہ فکس میچ نہیں چلے گا، جس کوووٹ ملے گا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2018ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی کزنزاکٹھے ہوئے ہیں،اب یہ فکس میچ نہیں چلے گا، جس کوووٹ ملے گا وہی اقتدارمیں آئیگا،یہ اتحادصرف مسلم لیگ(ن)کیخلاف ہے،ہرادارے کواپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کرناچاہیے، اب پاکستان میں بہا نے نہیں کارکردگی کی سیاست ہوگی،طاہرالقادری ہمیشہ خاص وقت پر انتشارپھیلانے آتے ہیں،یہ نواز شریف کی کامیابی ہے مخالفین نامعلوم امپائرکی انگلی کے اشارے کا انتظار کرتے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوریت کے 10سال مکمل ہوں گے۔

بدھ کے روز لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر اپنے رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کااجتماع سیاسی مفادات کیلیے ہے آج منتخب حکومت کیخلاف نفرت انگیزتقریریں کی جائیں گی، ماڈل ٹاؤن واقعے پرسیاست کرنیوالوں کوآج جواب مل گیا،جذبے کے ساتھ ہر2سال بعدکنٹینرتیارہوتاہے، قصورواقعے پرسیاست کی جارہی ہے،قصور کے واقعے کا دکھ وزیراعلیٰ شہبازشریف سے زیادہ کسی کو نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی کزنزاکٹھے ہوئے ہیں،اب یہ فکس میچ نہیں چلے گا، جس کوووٹ ملے گا وہی اقتدارمیں آئیگا،یہ اتحادصرف مسلم لیگ(ن)کیخلاف ہے،ہرادارے کواپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کرناچاہیے، اب پاکستان میں بہا نے نہیں کارکردگی کی سیاست ہوگی،طاہرالقادری ہمیشہ خاص وقت پر انتشارپھیلانے آتے ہیں،یہ نواز شریف کی کامیابی ہے مخالفین نامعلوم امپائرکی انگلی کے اشارے کا انتظار کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرویز رشید،چودھری نثار ن لیگ کے سینیرارکان اورنوازشریف کے ساتھی ہیں،ن لیگ جمہوری پارٹی ہے ، اختلاف رکھنے کے باوجود لوگ پارٹی میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ پاکستان کے عوام ہیں،مصطفی ٰ کمال سمیت سیاسی کزنزاکٹھے ہوجائیں تب بھی ن لیگ کاکچھ نہیں بگاڑسکتے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوریت کے 10سال مکمل ہوں گے۔

اس کنٹینر میں نامعلوم نجومیوں کی پیشن گوئیاں ہورہی ہیں،کل تک ایک امپائر کی انگلی کے اشارے کا انتظارہورہاتھا،آج جب فاٹا میں عوام کو حقوق ملنے کی باری آرہی ہے تو کنٹینرتیار ہورہا ہے،الیکشن میں 4مہینے رہ گئے ہیں اور ایک کنٹینر تیار ہورہا ہے،اگر ڈر یا خوف نہ ہوتا تو یہ کنٹینر سجایا نہ جاتا، یہ لوگ قصور واقعے پر سیاست کر رہے ہیں ، قصور کے واقعے کا دکھ وزیراعلیٰ شہبازشریف سے زیادہ کسی کو نہیں۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جس وقت پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ کر رہاہے کینیڈاسے ایک شخص آکر افراتفری پھیلاتا ہے،جوتماشا ہورہاہے ن لیگ کے کونسلرکی جیت پراس سے زیادہ لوگ اکٹھے ہوتے ہیں،آج جو لوگ اکٹھے ہوئے ہیں یہ ایک کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتے،جس وقت پاکستان میں سی پیک آرہا تھا اس وقت بھی ایک کنٹینر تیار ہورہا تھا۔ آئندہ انتخابات میں عوام خیبرپختونخوا کے ہوں،پنجاب،سندھ،بلوچستان یاآزادکشمیرکیہوںووٹ نوازشریف کو دینگے،ایک شخص وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کرتا ہے، آئینی اداروں پر دن کی روشنی میں ایک شخص حملہ کرتا ہے، جس وقت انتخابی اصلاحات ہورہی تھی عمران خان کہاں تھی2018میں پاکستان کے عوام جس کو ووٹ دینگیوہ اقتدار میں آئے گا۔