Live Updates

پیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف نے بھی خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کی خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 17 جنوری 2018 19:28

پیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف نے بھی خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری 2018ء) پیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف نے بھی خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ مال روڈ دھرنے کے دوران پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سندھ اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں  تحلیل کرنے کا اعلان کر دیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کے دعوے کی تردید کردی ہے۔ جبکہ اب اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے بھی خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کے دعوے کی تردید کردی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مال روڈ دھرنے کے دوران خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات